تلنگانہ میں گرمائی تعطیلات شروع، اسکولی طلبا خوشی سے جھوم اٹھے، 12 جون سے ہوگا نئے تعلیمی سال کا آغاز

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں 24 اپریل سے اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا آغاز ہوجائے گا، آج تعلیمی سال کا آخری دن تھا، طلبا چھٹیوں کے آغاز پر خوشی سے جھوم اٹھے، شیڈول کے مطابق 11 جون تک طلبا کو چھٹیاں رہیں گی۔ کل 49 دن کی تعطیلات کے مطابق 12 جون سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق تلنگانہ میں تمام اسکول 12 جون کو دوبارہ کھل جائیں گے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے پہلے ہی انٹر طلباء کے لیے چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ انٹر بورڈ نے کالجز کے لیے 31 مارچ سے 31 مئی تک تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں۔ یکم جون سے انٹر کالج دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں