تلنگانہ: دسویں جماعت کے نتائج 30 اپریل کو جاری کئے جائیں گے

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں 10ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج 30 اپریل کو جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ ایس ایس سی امتحان کے نتائج 30 اپریل کو صبح 11 بجے جاری کیے جائیں گے۔ ایجوکیشن کمشنر بی وینکٹیشم دسویں جماعت کے نتائج جاری کریں گے۔ تلنگانہ میں 10ویں جماعت کے امتحانات 18 مارچ سے 2 اپریل تک منعقد ہوئے۔

اس سال منعقدہ تلنگانہ ٹی ایس ایس ایس سی امتحانات میں 5.08 لاکھ طلبا نے شرکت کی تھی۔ ان میں 2,57,952 لڑکے اور 2,50,433 لڑکیاں ہیں۔ دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے کل 2676 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں