اخبار میں چکن بیچنے پر مسلم شخص گرفتا، اترپردیش پولیس نے ہندو دیوتاؤ کی بیحرمتی کا لگایا الزام

اترپردیش پولیس نے ایک مسلمان شخص کو ہندو دیوتاؤں کی تصویر چھپے اخبار میں چکن رکھ کر بیچنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

سنبھل میں ایک مسلمان شخص طالب حسین کو اخبار میں لپیٹ کر چکن بیچنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ اخبار پر ہندو دیوتاؤں کی تصویر چھپی تھیں۔ پولیس کی جانب سے یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ طالب سے پوچھ تاچھ کےلیے پولیس کی ٹیم جب اس کی ہوٹل پر پہنچی تو اس نے مبینہ طور پر اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

ہمیشہ کی طرح گودی میڈیا کی جانب سے اس واقعہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے اور طالب حسین کو بڑے مجرم کی طرح بتانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ گودی میڈیا کے مطابق اس شخص نے اس سے قبل بھی ہندو مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

سنبھل پولیس نے ٹویٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’ملزم کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا اور اس پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا‘۔

پولیس نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے شکایت کی تھی کہ طالب حسین چکن کو کاغذ کے ٹکڑے میں لپیٹ کر فروخت کررہا ہے جس پر ہندو دیوتاؤں کی تصویریں چھپی ہیں جس سے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں