لوک سبھا انتخابات 2024: دوسرے مرحلہ میں 61 فیصد ووٹنگ

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے تحت آج 13 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 88 حلقوں میں وٹنگ ہوئی۔ آج دوسرے مرحلہ جو اہم لیڈر میدان میں تھے ان میں راہل گاندھی اور ہیمامالینی شامل ہیں۔ دوسرے مرحلہ کے تحت 61 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

تریپورہ اور منی پور میں سب سے زیادہ ووٹنگ ہوئی۔ تریپورہ میں تقریباً 79 اور منی پور میں تقریباً 77 فیصد پولنگ ہوئی اسی طرح سب سے کم مہاراشٹرا میں 53 فیصد اور بہارمیں 54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

آج کیرالہ کے 20، کرناٹک کے 14، راجستھان کے 13، اتر پردیش اور مہاراشٹر کے آٹھ آٹھ، مدھیہ پردیش کے چھ، آسام اور بہار کے پانچ پانچ، بنگال اور چھتیس گڑھ کے تین تین اور جموں و کشمیر، تریپورہ اور منی پور کے ایک ایک حلقہ کےلئے ووٹ ڈالے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 1.67 لاکھ پولنگ اسٹیشنوں پر 15.88 کروڑ سے زیادہ ووٹروں کے لیے 16 لاکھ سے زیادہ پولنگ اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں