حیدرآباد: شمش آباد میں تیندوے کی موجودگی سے مقامی لوگوں میں خوف کا ماحول

حیدرآباد (دکن فائلز) شمش آباد ایئر پورٹ کے قریبی علاقہ میں تیندے کی نقل و حرکت سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ ایئرپورٹ کے گشتی اہلکاروں نے اتوار کی صبح رن وے کے قریب تیندوے کو دیکھا۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک تیندوے کو ایئرپورٹ کے ارد گرد گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایئرپورٹ کے اہلکاروں نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کو اس سلسلہ میں آگاہ کیا جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، فی الحال علاقہ میں تلاشی مہم جاری ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق ایک تیندوے کو اس کے دو بچوں کے ساتھ شمس آباد میں دیکھا گیا۔

ایئرپورٹ کے قریب واقع سی سی ٹی وی میں کیمروں کی جانچ کے بعد تیندوے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جبکہ تیندوے کے ساتھ دو بچے بھی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار شمس آباد اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں تیندوے گھومتے ہوئے دیکھا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں