حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں گذشتہ جمعہ موسم گرما کا سب سے زیادہ گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ بھر میں درجہ حراست میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ پلاننگ سوسائٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، حیدرآباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت قطب اللہ پور میں 44.20 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ ایک روز قبل جمعرات کو 43.20 درجہ حراست ریکارڈ کیا گیا تھا۔
انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے بھی شہر بھر میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ کی اطلاع دی ہے اور پیشن گوئی کی ہے کہ جاری ہیٹ ویو کے حالات اگلے چار دنوں تک پورے تلنگانہ میں برقرار رہیں گے۔ ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب تک پہنچ گیا۔ پڈا پلی، سوریا پیٹ، جگتیال اور کھمم میں درجہ حراست 46.70 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر اضلاع جیسے منچیریال اور نلگنڈہ میں بھی درجہ حرارت 46.50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
آئی ایم ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ حیدرآباد کے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گذشتہ دو سالوں کے مقابلہ اس بار درجہ حرارت زیادہ درج ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ کچھ دنوں تک ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہے گی۔


