پانچ نسلوں کی پرورش کرنے والی دنیا کی معمر ترین مسلم خاتون کا 121 سال کی عمر میں انتقال

(ایجنسیز) 121 سال میں پانچ نسلوں کی پرورش کرنے اور ان کا پیار پانے والی خوش نصیب دنیا کی معمرترین خاتون کا انتقال ہوگیا۔ کیرالہ میں رہنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون کنجیروما کا 121 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ کنجیروما نے اسپین کی ماریہ برانیاس (116 سال) کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی معمر ترین خاتون کے طور پر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا تھا۔

وہ 2 جون 1903 کو ہندوستان میں پیدا ہوئیں اور 17 برس کی عمر میں انہوں نے سید علی سے شادی کی تھی۔ انہوں نے 13 بچوں کو جنم دیا، جن میں سے 6 اب بھی بقید حیات ہیں۔ کنجیروما نے صرف مدرسہ سے ہی تعلیم حاصل کی تھی۔ کنجیروما وہ خوش نصیب خاتون ہیں جنہیں اپنی اولاد کی پانچ نسلوں کا پیار ملا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کو معمر ترین خاتون کو زندگی میں کبھی بھی ذیابیطس، بلڈپریشر یا کولیسٹرول جیسی بیماریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ وہ 115 برس تک اپنے پیروں پر چلتی پھرتی تھیں تاہم بڑھاپے کے باعث وہ گزشتہ سات سال سے گھر میں گھومنے پھرنے کے لیے وہیل چیئر کا استعمال کیا کرتی تھیں۔

کنجیروما خاتون کی خوراک انتہائی سادہ تھی۔ وہ عام طور پر کانجی (چاول کا دلیہ) اور کبھی کبھار تھوڑی مقدار میں بریانی کھاتی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں