حیدرآباد میں انتہائی افسوسناک واقعہ: پب میں فحش رقص کرنے کے الزام 160 افراد گرفتار، برقعہ پوش لڑکیاں بھی شامل (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد پولیس نے 4 مئی کی رات بنجارہ ہلز ایک ایک مشہور پب پر چھاپہ مارا اور فحش رقص کرنے کے الزام میں 160 افراد کو گرفتار کرلیا۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ گرفتار کی گئی متعدد خواتین میں برقعہ پوش لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

پولیس چھاپہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس نے جن لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے ان میں کچھ لڑکیاں برقعہ پہنی ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ برقعہ پوش لڑکیوں کے مذہب سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس کے اہلکاروں نے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 14 پر واقع پب آفٹر 9 پر اچانک چھاپہ مارا۔ جہاں بڑی تعداد میں مرد و خواتین فحش رقص کررہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ کلب انتظامیہ نے مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو پب میں فحش ڈانس کرکے گاہکوں کو راغب کرنے کےلئے رکھا تھا۔ پولیس نے گرفتار افراد کو 41A سی آر پی سی کے تحت نوٹس دیا اور سب کو رہا کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں