حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دی ہے کہ آئندہ 4 دنوں میں تلنگانہ کے مختلف مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔ پیش قیاسی کے مطابق ریاست کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کےساتھ بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے مختلف اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری کیا ہے
تلنگانہ میں آئندہ چاردنوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ حیدرآباد میں محکمہ موسمیات نے بتایاکہ مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ آج رات نرمل، نظام آباد کے بشمول مختلف اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ کل آصف آباد ، منچریال، کریم نگر، پداپلی اور دیگر اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے۔ اس سلسلہ میں ان اضلاع کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔


