حیدرآباد (دکن فائلز) شہر حیدرآباد اور مضافاتی علاقوں میں آج شام دھواں دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ زبردست بارش کی وجہ سے موسم اچانک تبدیل ہوگیا۔ گرمی کی شدت سے پریشان لوگوں کو راحت ملی۔ اطلاعات کے مطابق تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی وجہ سے حیدرآباد کی شاہراہیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں جس کی وجہ سے کئی مقامات پر ٹریفک جام رہی۔ حیدرآباد کے علاقہ چارمینار، یاقوت پورہ، ملک پیٹ، بنجارہ ہلز، مہدی پٹنم، نامپلی، بہادر پورہ، ہائی ٹیک سٹی، کوکٹ پلی، کے پی ایچ بی اور موسی پیٹ، سنتوش نگر، چندرائن گٹہ، ایل بی نگر، حیات نگر کے علاوہ دیگر علاقوں میں زبردست بارش ہوئی۔
Hailstorm now in #Kondapur~#Hafeezpet Surroundings🧊⛈️#HyderabadRains pic.twitter.com/WO39oi0Rnt
— Hyderabad Rains (@Hyderabadrains) May 7, 2024
سیرلنگم پلی میں سب سے زیادہ 108.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سکندرآباد میں 84.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں آئندہ چار دنوں تک بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔
Raining Heavily in #Kondapur 😍#Hyderabadrains pic.twitter.com/quidTTECiP
— Hyderabad Rains (@Hyderabadrains) May 7, 2024


