حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی کی متنازعہ لیڈر نونیت رانا نے حیدرآباد میں انتخابی مہم کے دوران انتہائی متنازعہ ریمارکس کئے۔ انہوں نے مادھوی لتا کی تائید میں مہم چلاتے ہوئے اکبرالدین اویسی کو مخاطب ہوکر کہا کہ ’بھائی، آپ (اکبرالدین) نے کہا تھا کہ اگر 15 منٹ تک پولیس ہٹادیں ۔۔۔۔ لیکن بھائی ہم کہتے ہیں کہ صرف 15 سیکنڈ کے لیے پولیس کو ہٹا دیں تو کافی ہوگا۔
Aap 15 Second mein kya karenge? Kaun Darr raha hai aapse? Aap Ikhlaq, Pehlu khan, Rakbar aur Mukhtar Ansari jaisa haal karenge? Hum tayyar hain
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) May 9, 2024
نونیت رانا کے متنازعہ تبصرہ پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و حیدرآباد سے امیدوار بیرسٹر اسد الدین اویسی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہے ’آپ 15 سیکنڈ مانگ رہے ہیں… ایک گھنٹہ لے لو۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ آپ میں کتنی انسانیت باقی ہے۔ انہوں نے رانا سے کہا کہ ہم تیار ہیں۔ آپ کا وزیر اعظم، آپ کی حکومت، آپ کی آر ایس ایس… آپ کو کون روک رہا ہے… اسدالدین اویسی نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آپ جہاں بلائیں گے ہم آئیں گے اور جو کرنا چاہتے ہو کرلو۔۔
اسد الدین اویسی نے نونیت کے متنازعہ تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صرف 15 سیکنڈ کیوں، آپ 15 گھنٹے لے لیجئے۔


