مرد ٹیچر نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کے لیے خود کو حاملہ قرار دے دیا!

حیدرآباد (دکن فائلز) ہریانہ میں جند کے ایک سرکاری مرد ٹیچر نے انتخابی فہرست میں اپنے نام کے ساتھ ’خاتون‘ اور ’حاملہ‘ درج کرا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مرد ٹیچر نے ریکارڈ میں خود کو خاتون اور حاملہ درج کرا دیا۔ ٹیچر نے ایسا الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کے لئے کیا، جب اس کا راز فاش ہوا تو محکمہ حیران رہ گیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے الیکشن ڈیوٹی کے لیے اساتذہ کی فہرست انتظامیہ کو بھجوائی گئی۔ جس میں ایک ٹیچر ستیش کمار بھی شامل تھا تاہم فہرست میں ستیش کمار نے خود کو نہ صرف ایک خاتون ملازم بتایا بلکہ وہ خود کو حاملہ بھی قرار دے دیا، جیسے ہی اس دھاندلی کی اطلاع انتظامیہ کو ملی اس سلسلہ میں تحقیقات کا اعلان کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسر محمد عمران رضا نے اس سلسلہ میں تحقیقات کا اعلان کرکے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں