لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا، 13 مئی کو ووٹنگ، اہم امیدواروں میں اسدالدین اویسی اور اکھیلیش یادو شامل

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور آج شام پانچ بجے تھم گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چوتھے مرحلے کی پولنگ کےلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اب تک ملک میں لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں کی 102 سیٹوں پر 19 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد 26 اپریل کو دوسرے مرحلے میں 88 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ وہیں تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوئی جس میں 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔

اسی طرح چوتھے مرحلہ کے تحت پولنگ 13 مئی کو ہوگی۔ 10 ریاستوں کے 75 لوک سبھا حلقوں پر ووٹنگ ہوگی، جن میں آندھرا پردیش کی 25 ، بہار کی پانچ، جھارکھنڈ چار ، مدھیہ پردیش کی آٹھ، مہاراشٹر کی 11، اڈیشہ کی چار، تلنگانہ کی 17، اتر پردیش کی 13، مغربی بنگال کی آٹھ اور جموں و کشمیر کی ایک سیٹ کےلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

آندھراپردیش میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں