’یہ پارلیمنٹ کا الیکشن مامو کا نہیں ہے مودی کو ہٹانے کا ہے‘: اسدالدین اویسی نے دبے الفاظ میں کانگریس کی حمایت کردی؟ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات جاری ہیں۔ چوتھے مرحلہ کے تحت تلنگانہ میں 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ انتخابات میں تمام سیکولر ذہن رہنے والے سیاسی و سماجی رہنما کھل کر انڈیا بلاک کی تائید کا اعلان کررہے ہیں۔ وہیں تلنگانہ میں انتخابی ماحول نے ایک دلچسپ موڑ لیا ہے۔ اسدالدین اویسی نے حیدرآباد کو چھوڑ کر تلنگانہ کے دیگر حلقوں پر کانگریس کی تائید کا دبے الفاظ میں اعلان کردیا ہے۔ ان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’یہ پارلیمنٹ کا الیکشن مامو (کے سی آر) کا نہیں ہے مودی کو ہٹانے کا الیکشن ہے‘۔

واضح رہے کہ مختلف مسلم تنظیموں اور جماعتوں نے بھی تلنگانہ میں حیدرآباد حلقہ کو چھوڑ کر تمام 16 حلقوں پر کانگریس کی تائید کا اعلان کیا ہے۔

بلالحاظ مسلک تمام مسلم علمائے کرام نے مسلمانوں سے بڑی تعداد میں حق رائے دہی کا استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں