تلنگانہ کے 16 لوک سبھا حلقوں میں پرامن رائے دہی، سب سے زیادہ میدک میں 73.63 فیصد اور سب سے کم حیدرآباد میں صرف 39.17 فیصد پولنگ

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے 17 لوک سبھا حلقوں میں مجموعی طور پر 62.07 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ ریاست میں سب سے زیادہ 73.63 فیصد پولنگ حلقہ لوک میدک میں ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم حیدرآباد میں 39.17 فیصد پولنگ درج ہوئی ہے۔

بقیہ حلقوں میں عادل آباد میں 70.21 فیصد، بھونگیر میں 72.34 فیصد، چیوڑلہ میں 53.15 فیصد پولنگ درج ہوئی۔ اسی طرح کریمنگر میں 68.85 فیصد ، کھمم میں 71.71 فیصد، محبوب آباد 69.27 فیصد، محبوب نگر میں 69.55 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

ظہیرآباد میں 72.48 فیصد، ناگرکرنول میں 66.91 فیصد، نلگنڈہ میں 70.75 فیصد، نظام آباد میں 69.81 فیصد، پداپلی میں 63.86 فیصد پولنگ درج ہوئی ہے۔ سکندرآباد میں 42.48 فیصد، ورنگل میں 64.08 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ووٹنگ کے حتمیٰ اعداد و شمار 14 مئی کو جاری کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں