لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے تحت 96 حلقوں میں پرامن پولنگ، سب سے زیادہ مغربی بنگال میں 76.29 فیصد اور جموں و کشمیر میں سب سے کم 37.82 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

حیدرآباد (دکن فائلز) ملک بھر میں چوتھے مرحلہ کیلئے پرامن رائے دہی ہوئی۔ صبح سات بجے سے ہی رائے دہندے پولنگ مراکز پر جمع ہوئے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ۔ 9 ریاستوں اور ایک مرکزی زیر انتظام علاقہ کے 96 لوک سبھا حلقوں میں آج رائے دہی ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چوتھے مرحلہ کے تحت مجموعی ووٹنگ 63.46 ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ پولنگ مغربی باگل میں 76.29 فیصد ہوئی اور جموں و کشمیر میں سب سے کم 37.82 فیصد پولنگ ہوئی۔

اسی طرح آندھراپردیش میں 68.20 فیصد اور بہار میں 56.31 فیصد، جارکھنڈ میں 64.59 فیصد، مدھیہ پردیش میں 70.47 فیصد، مہاراشٹرا میں 53.79 فیصد، اڈیسہ میں 63.23 فیصد، تلنگانہ میں 62.23 فیصد، اترپردیش میں 58.03 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں