حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی کے متنازہ لیڈر کپل مشرا نے ایک بار پھر مسلمانوں اور روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف متنازعہ و اشتعال انگیز ریمارکس کئے۔ انہوں نے بھی وزیراعظم نریندر مودی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلمانوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے والے قرار دیا۔
مشرا نے یہ ریمارکس نئی دہلی کے کالکاجی میں لوک سبھا انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کئے۔ ان کی تقریر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں مسلمانوں کے خلاف مبینہ طور پر انتہائی نفرت انگیز و توہین آمیز ریمارکس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://www.instagram.com/p/C65WBGZOd0n/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again
مشرا نے اشاروں اشاروں میں اروند کیجریوال کو دہلی کا اسدالدین اویسی بھی کہا اور مسلم ریزرویشن سے متعلق بھی غیرغلط باتیں کیں۔ انہوں نے روہنگیا خواتین سے متعلق بھی انتہائی تضحیک آمیز تبصرہ کیا۔ انہوں نے کانگریس اور ترنمول کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے مسلم ریزرویش سے متعلق جھوٹا دعویٰ کیا کہ ’یہ لوگ دلتوں کے ریزرویشن کو چھین کر مسلمانوں کو دے دیں گے‘۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم نریندر مودی نے بھی راجستھان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف انتہائی نفرت انگیز ریمارکس کئے تھے۔ انہوں نے مسلمانوں کو مبینہ طور پر زیادہ بچے پیدا کرے والے اور درانداز قرار دیا تھا۔


