تھوک شرح مہنگائی 13 ماہ کی اعلیٰ سطح پر پہنچی، مرکزی حکومت کے تازہ اعداد و شمار سے عام لوگوں میں تشویش کی لہر

حیدرآباد (دکن فائلز) ہول سیل (تھوک) شرح مہنگائی اپریل ماہ میں سالانہ بنیاد پر 13 ماہ کی بلند ترین سطح 1.26 فیصد پر پہنچ گئی جبکہ مارچ میں یہ 0.53 فیصد تھی۔ مرکزی وزارت برائے کامرس کی جانب سے تازہ اعداد و شماری کے مطابق تھوک شرح مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ اپریل ماہ میں پیاز کی قیمتوں میں 59.75 فیصد کا شرح اضافہ دیکھنے کو ملا جو مارچ ماہ میں 56.99 فیصد تھا، اسی طرح آلو کی قیمتوں میں 71.97 فیصد شرح اضافہ رہا جو مارچ ماہ میں 52.96 فیصد تھا۔

مہنگائی کا سبب اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ بتایا جارہا ہے۔ اپریل میں خوراک کی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا۔ خوراک کی افراط زر مارچ کے مقابلے میں 4.65 فیصد سے بڑھ کر 5.52 فیصد ہوگئی۔

وہیں روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی مہنگائی کی شرح 4.51 فیصد سے بڑھ کر 5.01 فیصد ہو گئی۔ ایندھن اور بجلی کی تھوک مہنگائی -0.77 فیصد سے بڑھ کر 1.38 فیصد ہوگئی۔ مینوفیکچرنگ مصنوعات کی تھوک مہنگائی 0.85 فیصد سے بڑھ کر 0.42 فیصد ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں