تلنگانہ میں 65.67 فیصد پولنگ، حیدرآباد کے ملک پیٹ میں سب سے کم ووٹنگ: وکاس راج نے حتمی ڈیٹا جاری کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات میں پولنگ 65.67 فیصد ہوئی۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے پولنگ کی حتمی تفصیلات کا اعلان کردیا۔ بھونگیر میں سب سے زیادہ 76.78 فیصد اور حیدرآباد میں سب سے کم 48.48 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نرساپور اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ 84.25 فیصد ووٹ ڈالے گئے اور سب سے کم 42.76 فیصد ملک پیٹ اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے پولنگ میں 3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں 4 جون کو 34 مراکز میں ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ شہری علاقوں جیسے حیدرآباد، سکندرآباد، ملکاجگیری اور چیوڑلہ میں سب سے کم ووٹنگ ہوئی۔

اسی طرح عادل آباد 74.03 فیصد، پدا پلی 67.87 فیصد، کریمنگر 72.54 فیصد، نظام آباد 74.63 فیصد، میدک 75.09 فیصد، ملکاجگری 50.78 فیصد، سکندرآباد 49.48 فیصد، پدیاپلی 49.48 فیصد، ناگر کرنول میں 69.46 فیصد، نلگنڈہ میں 74.02 فیصد، ورنگل میں 68.86 فیصد، محبوب آباد میں 71.85 فیصد اور کھمم میں 76.09 فیصد ووٹنگ ڈالے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں