بڑی خبر: سی اے اے کے تحت پہلی بار 14 غیرمسلم پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت کا سرٹیفیکٹ دیا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے تحت 14 غیرمسلم پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت سے نوازا گیا اور انہیں شہریت کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کرنے کے دو ماہ بعد پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کے غیرمسلم تارکین وطن کو ہندوستانی شہریت دینے کا عمل شروع کیا گیا۔

اپوزیشن اور سیکولر ذہن رکھنے والے افراد کی مخالفت کے باوجود مرکزی حکومت نے سی اے اے کے تحت غیرمسلم پناہ گزینوں کو ملک کی شہریت دینے کے عمل کو آگے بڑھارہی ہے۔ اپوزیشن نے سی اے اے کو غیرآئین قرار دیا ہے کیونکہ ہندوستان جیسے سیکولر ملک میں کوئی بھی قانون مذہب کی بنیاد پر نہیں بنایا جاسکتا۔ سی اے اے کے تحت مسلمان کو چھوڑ کر تمام مذاہب کے ماننے والے جن کا تعلق پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے ہیں انہیں شہریت دی جاسکتی ہے۔ وہیں مرکزی حکومت نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے دہلی میں درخواست دہندگان کو شہریت کے سرٹیفکیٹ حوالے کیے اور سی اے اے کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں