حیدرآباد (دکن فائلز) متنازعہ بیانات کےلئے مشہور آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے ایک بار پھر اپنی عادت کے مطابق مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار ہرش ملہوترا کے حق میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اشتعال انگیز بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کو 400 سیٹیں ملتے ہیں تو متھرا میں کرشن جنم بھومی پر مندر اور کاشی میں گیانواپی مسجد کے مقام پر بابا وشوناتھ کا مندر تعمیر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ایودھیا میں رام مندر تعمیرکرنے کا اپنا وعدہ پورا کردیا ہے اور اب مغل حکمرانوں کے کچھ کارناموں کو صاف کرنا باقی ہے، اس لئے انتخابات میں بی جے کو بڑی جیت کی ضرورت ہے۔