پی ایم ایل اے کی شکایت پر خصوصی عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی کی جانب سے ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

حیدرآباد (دکن فائلز) آج ایک تاریخی فیصلے میں سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے کسی ملزم کو گرفتار کرنے کے دائرہ اختیار کو کم کردیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ای ڈی کو دفعہ 19 کے تحت شکایت میں ملزم کے طور پر دکھائے گئے شخص کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسی کی شکایت پر خصوصی عدالت کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ جسٹس ابھے ایس اوکا کی سربراہی والی بنچ نے فیصلہ دیا کہ ’اگر مزید تفتیش کے لیے ایسے ملزم کو تحویل میں لینا ضروری ہوتو ای ڈی کو خصوصی عدالت سے رجوع ہونا ہوگا۔

خصوصی عدالت ملزم کو حراست میں لینے کی اجازت صرف اسی صورت میں دے سکتی ہے جب وہ مطمئن ہو کہ تحویل میں پوچھ گچھ کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں