وائی پلس سیکوریٹی کی حامل مادھوی لتا نے مجلسی کارکنوں پر حملہ کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا، پولنگ کے روز پیش آئے واقعہ میں مقدمہ درج

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا حلقہ حیدرآباد میں پولنگ کے روز بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا پر حملہ کرنے کی کوشش کے الزام میں مجلس کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائی پلس سیکوریٹی رکھنے والی مادھوی لتا کے ایک حامی نسیم نے مغل پورہ پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے دفعہ 147، 506، 509 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مادھوی لتا نے ووٹنگ کے مجلسی رہنماؤں اور کارکنوں پر ان پر حملہ کرنے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔ مادھوی لتا کے حامی نسیم نے الزام عائدکیا کہ یاقوت پورہ مجلس پارٹی کے انچارج یاسر عرفات نے مادھوی لتا پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ مادھوی لتا پولنگ کے روز پرانے شہر کے علاقوں کا دورہ کررہی تھیں اس دوران کچھ لوگوں نے ان کا پیچھا کیا اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔ مجلس رہنماؤں اور کارکنوں نے مادھوی لتا کو بی بی بازار چوراہے پر گھیرے میں لے لیا تھا اور حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں