اب ممبئی کے کالج نے اپنے ہٹلری فرمان میں حجاب کو غیرمہذب قرار دے دیا؟ مسلم طالبات کا زبردست احتجاج (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا کے ممبئی میں واقع این جی اچاریہ کالج کی جانب سے مبینہ طور پر طالبات کو نقاب، حجاب اور برقعہ نہ پہننے کا ہٹلری فرمان جاری کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کالج کے فرقہ پرست انتظامیہ کی جانب سے نقاب، حجاب اور برقعہ کو غیرمہذب لباس قرار دیا جارہا ہے۔ کالج میں زیرتعلیم مسلم طالبات کے مطابق انہوں نے اس مسئلہ پر پرنسپل سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ملنے سے انکار کردیا۔ وہیں اس معاملہ میں اقلیتی کمیشن اور خواتین کمیشن میں شکایت درج کی گئی ہے لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے یہاں کلک کریں:
https://x.com/i/status/1790744866961731907

ایک طالبہ نے بتایا کہ کالج انتظامیہ کو حجاب سے مسئلہ نہیں بلکہ انہیں مسلمانوں سے دشمنی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ کالج نے اس سے پہلے بھی ایسے ہی تغلقی فرمان جاری کیا تھا اور کالج کی پرنسپل ودیا گوری نے کہا تھا کہ گیارہویں اور بارہویں کے لیے یونیفارم ہونا چاہیے، کیونکہ یہ سیکنڈری تعلیم کے تحت آتا ہے۔ بعد میں جب مسلم طالبات نے زبردست احتجاج کیا تھا تو پرنسپل ودیا گوری کے ہوش ٹھکانے آگئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ طالبات کی حفاظت اور وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے برقعہ، حجاب یا ہیڈ اسکارف پہن کر کالج آنے کی اجازت دی جائے گی، لیکن انہیں کلاس روم میں داخل ہونے سے پہلے اسے اتارنا ہوگا ۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے یہاں کلک کریں:
https://x.com/i/status/1791029324260241721

کالج کے رویہ سے مسلمانوں میں برہمی پائی جاتی ہے۔ کالج انتظامیہ کے خلاف مسلم طالبات کی جانب سے سخت احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کالج کی تاناشاہی کے خلاف مسلم طالبات نے نعرے بھی لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں