حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انٹر سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز 24 مئی سے ہوگا۔ امتحانات کا شیڈول پہلے ہی جاری کر دیا گیا ہے۔ تازہ طور پر ہال ٹکٹ آن لائین دستیاب ہے۔ تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے https://tsbie.cgg.gov.in/ ویب سائٹ سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دی ہے۔ یہاں سے طلبا اپنے ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔
جو طلباء انٹر فسٹیر اور سیکنڈری سپلیمنٹری ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں انہیں https://tsbie.cgg.gov.in/ ویب سائٹ پر جانا ہوگا، انٹر فرسٹ یا سیکنڈ ایئر سپلیمنٹری مئی/جون – 2024 کے آپشن پر کلک کرکے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
گذشتہ سال کا رول نمبر یا ہال ٹکٹ نمبر کے علاوہ تاریخ پیدائش بھی درج کرنا ہوگا۔


