سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، حیدرآباد میں فی تولہ قیمت کیا ہے؟

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ آج فی تولہ سونے کی قیمت 75 ہزار کا ہندسہ عبور کرکے نیا ریکارڈ بنا ہے۔ شہر میں 22 قیراط اور 24 قیراط 10 گرام سونے کے قیمت بالترتیت 68900 روپے اور 75160 روپے ہوگئی۔

حیدرآباد میں سونے کی قیمتوں میں ماہ مئی کے دوران 5 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ یکم مئی کو 22 قیراط اور 24 قیراط سونے سونے کی فی تولہ قیمت بالترتیب 65,550 روپے اور 71,510 روپے تھی۔

آج شہر میں 22 قیراط اور 24 قیراط سونے کے 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 540 روپے کا اضافہ ہوا۔

ملک کے مختلف شہروں میں 22 قیراط اور 24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ:
نئی دہلی ۔ 69050 ۔ 75310
کولکتہ ۔ 68900 ۔ 75160
ممبئی ۔ 68900 ۔ 75160
چنئی ۔ 69000 ۔ 75280

اپنا تبصرہ بھیجیں