بی جے پی کے سمبت پاترا نے بھگوان جگن ناتھ کو مودی کا بھکت بتادیا!

حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی کے بھکت سمبت پاترا نے ایک بار پھر مودی بھکتی میں اس قدر آگے نکل گئے کہ انہوں نے بھگوان جگن ناتھ کو بھی مودی کا بھکت قرار دے دیا۔۔۔۔ وہ اسی طرح کے بیوقوفانہ بیانات کے بھی کافی مشہور ہیں، قبل ازیں وہ گائے کے گوبر کو کوہ نور ہیرے سے زیادہ قیمتی شئے بتاچکے ہیں۔۔

سمبر پاترا کے متنازعہ تبصروں پر تنقید کی جارہی ہے۔ اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نے سمبر کے متنازعہ بیان کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ’بھگوان ایک عام آدمی کے بھکت کیسے ہوسکتے ہیں‘۔ وہیں سمبر نے کہا کہ اس معاملہ کو زیادہ سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

دراصل سمبت پاترا نے گذشتہ روز پوری میں کہا کہ ’آج چند لاکھ لوگ مودی کو دیکھنے آئے ہیں۔ بھگوان جگن ناتھ بھی مودی کے بھکت ہیں۔ ہم سب مودی خاندان کے فرد ہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں