تلنگانہ کی دس یونیورسٹیوں میں انچارج وائس چانسلرز مقرر، سید علی مرتضی رضوی کو امبیڈکر یونیورسٹی اور ندیم احمد کو پالامورو یونیورسٹی کا انچارج وی سی بنایا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے آج ایک اہم اعلان کیا۔ حکومت نے ریاست کی 10 یونیورسٹیوں کے انچارج وائس چانسلروں کی تقرری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ حکومت نے انچارج وی سی کے طور پر سینئر آئی اے ایس افسران کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ نئے VCs کی تقرری تک یہ عہدیدار انچارج کے طور پر کام کریں گے۔

آئی اے ایس افسر دانا کشور کو عثمانیہ یونیورسٹی کے وی سی انچارج کے طور پر جبکہ بی وینکٹیشم کو جے این ٹی یو، شیلا جرامیا کو تلگو یونیورسٹی، سید علی مرتضیٰ رضوی کو امبیڈکر اوپن یونیورسٹیْ وی کورونا کو کاکتیہ یونیورسٹی، سندیپ سلطانیہ کو تلنگانہ یونیورسٹی، نوین متل کو مہاتما گاندھی یونیورسٹی، سریندرموہن کو ستواہنا یونیورسٹی، جیش رنجن کو جے این یو ایف اے یونیورسٹی، ندیم احمد کو پالامورو یونیورسٹی کا انچارج وی سی مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ان 10 یونیورسٹیوں کے VCs کی میعاد آج ختم ہوجائے گی۔ اسی لئے حکومت نے ریاست میں مختلف محکموں کے سربراہ کے طور پر کام کرنے والے سینئر آئی اے ایس افسران کو یہ ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ نئے وائس چانسلرز کے لیے تمام یونیورسٹیوں میں سرچ کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دی جاچکی ہیں۔ حکومت فہرستوں کی جانچ کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی۔ تب تک آئی اے ایس افسران وی سی کے طور پر انچارج رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں