تلنگانہ میں گریجویٹ ایم ایل سی نشست کے ضمنی انتخابات کےلئے ووٹنگ جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) ورنگل کھمم اور نلگنڈہ گریجویٹ ایم ایل سی حلقہ کےلئے ضمنی انتخابات میں رائے دہی جاری ہے ۔ صبح 8 بجے سے پولنگ کا آغاز ہوا تھا جو شام چار بجے تک جاری رہے گا ۔ جملہ 12 اضلاع کے حدود میں 34 اسمبلی حلقوں میں یہ انتخابات ہورہے ہیں ۔ 52 امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں ۔

اپنے حق رائے دہی سے استفادہ حاصل کرنے کےلئے بڑی تعداد میں گریجویٹس پولنگ مراکز پر آرہے ہیں ۔ مختلف مقامات پر قطارے بھی دیکھی گئی ہیں ۔ مختلف پارٹیوں کے قائدین نے بھی ان انتخابات میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ حاصل کیا ۔ سوریا پیٹ کے جونیر کالج میں بی آر ایس لیڈر اور سابق وزیر جگدیش ریڈی نے ووٹ ڈالا ۔ دوپہر12 بجے تک پچیس فیصد سے زیادہ رائے دہی درج ہوئی ہے ۔ ان انتخابات کےلئے نلگنڈہ کے کلکٹر داسری ہری چندن کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔ کانگریس کی طرف سے تین مار ملنا ۔ بی جے پی کی طرف سے پرمیندر ریڈی ۔ بی آر ایس کی طرف سے راکیش ریڈی مقابلہ کررہے ہیں ۔ ووٹوں کی گنتی پانچ جون کو کی جائے گی ۔

محبو ب آباد ضلع میں ورنگل ۔ کھمم ۔ نلگنڈہ گریجویٹ حلقہ کےلئے پرامن رائے دہی جاری ہے ۔ گریجویٹ رائے دہندے صبح 8 بجے سے پولنگ مراکز پر پہنچنا شروع ہوگئے اور اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کررہے ہیں ۔ رائے دہندوں نے اپنے ساتھ اپنے افراد خاندان کو بھی پولنگ مرکز پر لایا ہے ۔ پولنگ عملہ اور اہم سیاسی پارٹیوں کے ایجنٹوں کی موجودگی میں رائے دہی کا عمل جاری ہے ۔

ایم ایل سی انتخابات میں بیالٹ پیپر کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ اس لئے رائے دہندوں کو قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑرہا ہے ۔ہر ایک رائے دہندہ مقابلہ میں موجود تمام امیدواروں کو ترجیحی بنیادوں پر ووٹ دے سکتا ہے ۔ محبوب آباد ضلع میں 36 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں جہاں 34 ہزار 933 رائے دہندے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے ۔ ایم ایل سی انتخابات میں پہلی مرتبہ ووٹ دینے والے گریجویٹس نے دوردرشن سے بات چیت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں