’گجرات حکومت پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا‘: راجکوٹ ویڈیو گیمنگ زون آتشزدگی واقعہ پر گجرات ہائیکورٹ کی برہمی

حیدرآباد (دکن فائلز) راجکوٹ میں ویڈیو گیمنگ زون میں آگ لگنے کے دو دن بعد گجرات ہائی کورٹ نے اس معاملہ پر اپنا غصہ ریاست حکومت پر نکالا۔ عدالت نے کہا کہ گجرات حکومت پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے کہا کہ ڈھائی سال سے گیمنگ زون چل رہا ہے اور وہ بھی بغیر کسی اجازت کے۔ گیمنگ زون بغیر کسی مطلوبہ اجازت نامے اور فائر سیفٹی سرٹیفکیٹ کے دو سال سے زیادہ عرصہ سے چل رہا ہے اور حکومت کیں آنکھیں بند ہیں۔

اس دردناک واقعہ پر عدالت نے ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ عدالت نے تبصرہ کیا کہ ’کیا آپ اندھے ہو گئے ہیں؟ کیا آپ سو گئے؟ اب ہمیں ریاستی حکومت پر بھروسہ نہیں ہے‘۔ عدالت نے گجرات حکومت، راجکوٹ میونسپل کارپوریشن اور اعلیٰ عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ راجکوٹ ویڈیو گیمنگ زون آتشزدگی واقعہ میں 9 بچوں سمیت 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں