حیدرآباد (دکن فائلز) جیڈی میٹلا پولیس نے دو افراد کے خلاف مبینہ طور پر پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخانہ تبصرے کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخانہ ریمارکس کرنے والے دو افراد کی شناخت راجیو سنگھ اور ستیش جادھو کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر انسٹاگرام پر گستاخانہ ریمارکس کیے اور حیدرآباد کے ایک واٹس ایپ گروپ میں بھی اسے شیئر کیا۔
ان دونوں ملعونوں کے خلاف خلاف جیڈی میٹلا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی، جس کے بعد ان کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 153 اے، 504 اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخانہ ریمارکس کے بعد مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دیکھی گئی۔ مسلمانوں نے پولیس سے ملعون ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہونے کے اقدامات پر زور دیا۔
بعض اطلاعات میں دونوں شرپسندوں کو گرفتار کرنے کی بات کہی جارہی ہے تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ دونوں معلون کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔۔۔


