بڑی خبر: مسلم مخالف یوٹیوبر نے قرآن مجید کی بےحرمتی کا ویڈیو بنایا! دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر، ملعون کے خلاف اتراکھنڈ میں مسلمانوں کا زبردست احتجاج

حیدرآباد (دکن فائلز) اسلام مخالف ملعون یوٹیوبر کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے، دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے اس ملعون یوٹیوبر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرتد شخص سمیر نامی ملعون شخص کا تعلق ہمارے ملک ہندوستان سے ہے اور وہ اتراکھنڈ میں رہتا تھا تاہم اب اتراکھنڈ پولیس نے اس کی موجودگی سے انکار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملعون سمیر پہلے مسلمان تھا تاہم اب اس نے ہندو مذہب اختیار کرلیا ہے اور آئے دن وہ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف زہراگلتا رہتا ہے۔

https://x.com/haridwarpolice/status/1795172893757735324

تازہ طور پر ملعون سمیر نے مبینہ طور پر قرآن پاک کے صفحات نذر آتش کرتے ہوئے اور ان کی بے حرمتی کرتے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردیا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ہریدوار پولیس کے بیان کے مطابق سمیر گزشتہ تین سالوں سے ’پڈلی گرجر‘ نامی جگہ پر رہائش پزیر نہیں اور ہریدوار ضلع میں کہیں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ تاہم بغیر معلومات کے اس کیس پر بات نہ کی جائے، ورنہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گئی‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ایکس مسلم سمیر‘ نامی ایک شرپسند نے مسلمانوں کی مقدس آسمانی کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کا ویڈیو بناکر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا، جس کے بعد اتراکھنڈ میں مسلمانوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔ مسلمانوں نے شرپسند سمیر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ پولیس نے کہا ہے کہ ’سمیر ہریدوار میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شرپسند یوٹیوبر نے مبینہ طور پر ایک ویڈیو میں قرآن مجید کے صفحات جلائے ہیں اور مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مسلمانوں نے اتراکھنڈ پولیس سے یوٹیوبر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، کیونکہ انہیں یہ یقین تھا کہ شرپسند سمیر ریاست ہی میں کہیں چھپا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے یوٹیوبر کے خلاف سخت کاروائی کا طالبہ کیا اور پولیس سے اسے گرفتار کرنے کی اپیل کی۔ ’’ہیش ٹیگ اریسٹ ایکس مسلم سمیر‘‘ بھی ٹرینڈ کرنا شروع ہوگیا۔ ہریدوار پولیس نے لوگوں کو اشتعال انگیز ویڈیو شیئر نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

ملعون یوٹیوبر اپنی شناخت ایک سابق مسلمان کے طور پر ظاہر کرتا ہے اور اس کے متنازعہ چینل پر 2 لاکھ 80 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔ سمیر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنا نام بدل کر سدھارتھ چترویدی رکھ لیا ہے۔ اپنے انسٹاگرام بایو میں وہ خود کو ایک سابق مسلم، سناتنی، انسانیت پسند اور آزاد سوچ رکھنے والا بتاتا ہے۔ چترویدی اسلام کے بارے میں اپنے اشتعال انگیز خیالات کیلئے جانا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں