ہندوتوا شدت پشندوں کی ہراسانی کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتا روہت شرما کی اہلیہ نے فلسطینیوں کے حق میں کئے گئے پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے نے اسرائیلی مظالم کیخلاف مظالوم فلسطینیوں کے حق میں کرنے والی انسٹاگرام اسٹوری کو ڈیلیٹ کردیا۔ فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر ریتیکا سجدے نے اپنی انسٹا اسٹوری پر آل آئیز آن رفح (All Eyes on Rafah) شیئر کیا تھا جس کے ذریعہ دنیا بھر کے صارفین غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں حصہ لے رہے ہیں۔

ہندوتوا شدت پسندوں کی جانب سے اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر سجدے کو ہراساں کیا گیا اور ان کے خلاف انتہائی نازیبا کمنٹس کیے گئے جس کے بعد انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری کو ڈیلیٹ کردیا۔

خیال رہے کہ ’آل آئیز آن رفح‘ کے نام سے تصویری مہم میں دنیا بھر سے نامور شخصیات حصہ لے رہی ہیں جو اس تصویر کو اپنے انسٹاگرام یا ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرکے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس مہم میں سونم کپور، کرینہ کپور اور ورن دھون سمیت متعدد بالی وڈ اداکار بھی حصہ لے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ (All Eyes on Rafah) سے مراد غزہ کے علاقے رفح میں فلسطینیوں کی نسل کشی ہے جہاں تقریباً 1.4 ملین سے زیادہ فلسطینی پناہ کی تلاش میں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں