ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے محمد علی کا جیل کی چار دیواری میں قتل

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا کی جیل میں قید محمد علی خان کو قتل کردیا گیا۔ وہ 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں عمر قید کی سزا ہونے کے بعد کولہا پور سینٹرل جیل میں قید تھے، انہیں جیل کی چار دیواری میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ وہ 70 برس کے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کولہاپور سنٹرل جیل میں ایک قیدی کو ڈرینج کے ڈھکن سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت محمد علی خان کے طور پر کی گئی جنہیں 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں ٹاڈا عدالت کے ذریعہ عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اسی جیل میں قید دیگر پانچ شرپسند قیدیوں نے گذشتہ اتوار کو محمد علی خان پر حملہ کرکے قتل کردیا۔ ان کے سر پر ڈرینج کے ڈھکن وار کئے گئے۔ فوری طور رپ انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن راستہ میں ہی وہ جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق صبح 8 بجے محمد علی خان کی لاش جیل کے باتھ روم میں پڑی ہوئی ملی۔ اس معاملے میں پولیس پانچ قیدیوں کو حراست میں لےکر تفتیش کر رہی ہے، جن کی شناخت پرتیک عرف پلیا سریش پاٹل، دیپک نیتا جی کھوت، سندیپ شنکر چوہان، رتوراج ونائک انعامدار اور سوربھ وکاس سدھ کے طور پر کی گئ۔ ان پر ڈرینج کے ڈھکن سے محمد علی خان کے سر پر مارنے کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں