بی جے پی کا ’400 پار‘ کا خواب چکناچور ، اترپردیش میں بی جے پی کو زبردست دھکہ، رام مندر کا نعرہ بھی بھگوا پارٹی کے کام نہ آیا، عوام نے فرقہ پرست سیاست کو منہ توڑ جواب دیا

حیدرآباد (دکن فائلز) ایسے لگتا ہے کہ اترپردیش کے عوام نے اس مرتبہ بی جے پی کو سبق سکھانے کا ارادہ کرلیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کی کمر ٹوٹتی دیکھائی دے رہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی نے اترپردیش میں ابھی پوری طاقت جھونک دی تھی، وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے بھی پارلیمانی انتخابات کی تشہیری مہم میں ایڑی چوٹی کا زور لگادیا تھا۔ لیکن عوام نے بی جے پی کے خواب چکناچور کردیئے۔

اترپردیش میں تازہ طور پر بی جے پی 37 سیٹوں پر جبکہ انڈیا اتحاد 40 سے زیادہ نشستوں پر آگے ہے۔

سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ وارانسی لوک سبھا حلقہ سے وزیراعظم نریندر مودی کو کانگریس کے امیدوار سخت ٹکر دے رہے ہیں۔ وہیں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور مینکا گاندھی بھی پیچھے ہے۔ اسی طرح رائے بریلی سے راہل گاندھی بہت آگے چل رہے ہیں۔

اترپردیش میں بی جے پی نے رام مندر کا نام لیکر خوب ووٹوں بٹورنے کی کوشش کی لیکن عوام نے فرقہ پرست سیاست کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں