ایودھیا میں بھی نہیں چلا بی جے پی کا بھگوا جادو، انڈیا اتحاد کے امیدوار کامیاب

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے فیض آباد حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار اوادیش پرساد نے بی جے پی امیدوار کو 54 ہزار 567 ووٹوں سے ہرا دیا۔ واضح رہے کہ رام مندر فیض آباد ضلع میں ہی واقع ہے۔ 2018 میں فیض آباد کا نام تبدیل کرکے ایودھیا کردیا گیا تھا۔

اترپردیش کے ایودھیا میں بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات میں شکست ہوئی۔ ایودھیا میں واقع رام مندر کا نام لیکر بی جے پی نے ملک بھر میں انتخابی مہم چلائی تھی تاہم اسی مقام سے وہ کامیاب نہ ہوسکی۔

فیض آباد ضلع کا ناکام 2018 میں تبدیل کرکے ایودھیا رکھ دیا گیا تھا تاہم آج بھی یہ لوک سبھا حلقہ فیض آباد ہی کہلاتا ہے۔ یہاں یہ تذکرہ بھی بیجا نہ ہوگا کہ بی جے پی نے رام مندر کو انتخابی موضوع بنادیا تھا اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا سہرا اپنے سر لیکر اس سے زیادہ سے زیادہ ووٹوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن وہ ایودھیا حلقہ سے ہی ہار رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں