لوک سبھا انتخابات 2024: کامیاب مسلم ارکان پارلیمنٹ

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات میں 26 مسلم امیدواروں نے ملک بھر میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سال لوک سبھا انتخابات میں کل 78 مسلمان میدان میں تھے، جو گزشتہ انتخابات کے مقابلہ میں کم ہے، اس وقت مختلف سیاسی پارٹیوں نے 115 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔

سہارنپور سے کانگریس کے امیدوار عمران مسعود نے 64,542 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی جبکہ کیرانا سے سماج وادی پارٹی کی 29 سالہ امیدوار اقرا چودھری نے بی جے پی کے پردیپ کمار کو 69,116 ووٹوں سے شکست دے دی۔

غازی پور سے موجودہ ایم پی افضل انصاری نے 5.3 لاکھ ووٹ لے کر اس سیٹ پر کامیابی حاصل کی جبکہ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا کو 3,38,087 ووٹوں سے شکست دی۔

لداخ میں آزاد امیدوار محمد حنیفہ نے 27,862 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک اور آزاد امیدوار انجینئر رشید نے جموں و کشمیر کی بارہمولہ سیٹ پر 4.7 لاکھ ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

اترپردیش میں، سماج وادی پارٹی کے مولانا محب اللہ نے رام پور سیٹ سے 4,81,503 ووٹ حاصل کرکے جیت حاصل کی، جبکہ ضیاء الرحمان نے سنبھل میں 1.2 لاکھ ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی۔

نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف احمد نے جموں و کشمیر کی اننت ناگ راجوری سیٹ پر جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف 2,81,794 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ سرینگر میں کامیاب این سی امیدوار آغا سید روح اللہ مہدی نے 3,56,866 ووٹ حاصل کیے۔

مغربی بنگال کی بہرام پور سیٹ پر پہلی بار انتخابات میں حصہ لینے والے معروف کھلاڑی یوسف پٹھان نے کانگریس کے قدآور لیڈر اور چھ بار کے ایم پی ادھیر رنجن چودھری کو 85,022 ووٹوں سے شکست دے دی۔

اسی طرح اترپردیش کے امروہ سے کنور دانش علی، مغربی بنگال کے جہانگیر پور سے خلیل الرحمن، مرشدآباد سے ابو طاہر خان، بشیر ہاٹ سے نور الاسلام، الوبیریا سے سجدہ احمد، مالدہ دکشن سے اشا خان چودھری، وہیں سے بہار کے کشن گنج سے محمد جاوید، آسام سے دھبری سے رقیب الحسین، کریم گنج سے حافظ رشید احمد چودھری نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

کرناٹک کے بنگلور سنٹرل سے منصور علی خان، جبکہ کیرالہ کے ویداکرا سے شفیع پرمبل، ملاپورم سے محمد بشیر، پنانی سے ڈاکٹر عبداصمد صمدانی رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے اسی طرح لکشدیپ سے محمد حمدللہ سعید اور تمل ناڈو کے رامنتا پورم سے نواز خانی نے جیت درج کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں