نتیش اور تیجسوی ایک ہی طیارہ میں سوار! کیا انڈیا اتحاد کا ’مشن 2024‘ کامیاب ہوگا

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج آچکے ہیں۔ بی جے پی کا 400 پار کا خواب چنکناچور ہونے کے بعد اب اسے نئی حکومت بنانے کےلئے بھی بیساکھیوں کی ضرورت ہے۔ وہیں انڈیا اتحاد کے ملک بھر میں شاندار کامیابی درج کرنے کے بعد حوصلہ بلند ہیں۔

اطلاعات کے مطابق این ڈی اے میں شامل پارٹیوں کے رہنما آج دہلی میں ملاقات کررہے ہیں۔ اس لئے نتیش کمار اور چندرا بابو نائیڈو بھی دہلی کےلئے روانہ ہوئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جس طیارہ میں نتیش کمار نے پٹنہ سے دہلی کےلئے اڑان بھری اسی طیارہ میں انڈیا اتحاد کے رہنما تیجسوی یادو بھی سوار ہوگئے۔ یہی نہیں، طیارہ میں دونوں بالکل قریب بیٹھے تھے۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ یہ انڈیا اتحاد کا ’مشن 2024‘ ہوسکتا ہے جس کے ذریعہ مرکز میں حکومت بنانے کےلئے نتیش کمار سے مدد طلب کی جارہی ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق انڈیا اتحاد کے ایک اور قدآور رہنما شرد پوار نے بھی این ڈی اے میں شامل مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں سے رابطہ کیا اور انہیں اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی جبکہ نتیش کمار کو ڈپٹی پرائمنسٹر کے عہدہ کا بھی پیشکش کردیا گیا۔

اسی طرح اطلاعات آرہی ہیں کہ کانگریس کی زیرقیادت انڈیا اتحاد ’مشن 2024‘ کےلئے حکمت عملی تیار کررہا ہے اور کسی بھی طرح مرکز میں حکومت بنانے کی ہر ممکن کوشش پر نہ صرف غور کیا جارہا ہے بلکہ ’مشن 2024‘ کو لانچ کردیا گیا ہے۔

آنے والے دو سے تین دنوں میں ملک کی سیاست میں کس طرح تبدیلی آتی ہے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ کیا این ڈی اے حکومت بنانے میں کامیاب رہتا ہے یا کانگریس کے مشن 2024 کو فتح ملتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں