’یکساں سیول کوڈ معاملہ‘ پر اب نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کا کیا موقف ہے؟

حیدرآباد (دکن فائلز) این ڈی اے کی اتحادی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ نے مودی کی تاجپوشی سے قبل اہم بیان دیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کی حکومت بننے سے قبل ہی این ڈی اے میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ نتیش کمار کے بیحد قریبی مانے جانے والے کے سی تیاگی نے یکساں سول کوڈ معاملہ پر واضح انداز میں کہا کہ ’یو سی سی پر ہمارا موقف آج بھی وہی ہے‘۔ جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری اور ترجمان کے سی تیاگی نے کہا کہ ’ہم پہلے سے ہی یہ کہہ رہے ہیں کہ اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے‘۔

قبل ازیں یو سی سی پر نتیش کمار نے لاء کمیشن کے چیئرمین کو خط لکھ کر کہا تھا کہ ’ہم اس کے خلاف نہیں ہیں لیکن اس پر وسیع بحث کی ضرورت ہے‘۔

اگنی ویر سے متعلق بھی کے سی تیاگی نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اگنی ویر اسکیم کی کافی مخالفت ہوئی تھی اور اس کا اثر انتخابات میں بھی دیکھا گیا۔ اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں