راہول گاندھی سے ’لیڈر آف اپوزیشن‘ کا کردار ادا کرنے کی خواہش : سی ڈبلیو سی

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ارکان نے ہفتہ کے روز متفقہ طور پر راہول گاندھی پر زور دیا کہ وہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کا کردار ادا کریں۔ اس سلسلہ میں ایک قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ تمام ارکان کا یہ ماننا تھا کہ راہول گاندھی کی بھارت یاترا کی وجہ سے ہی لوک سبھا انتخابات میں کانگریس اور انڈیا اتحاد کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ سی ڈبلیو سی کے اراکین نے متفقہ طور پر راہول گاندھی سے اپوزیشن لیڈر کا رول ادا کرنےکی درخواست کی ہے۔ وینوگوپال کے مطابق راہول گاندھی نے اس معاملہ میں جلد ہی فیصلہ لینے کا تیقن دیا ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں اقتدار سے بے دخلی کے بعد کانگریس کےلئے یہ پہلا موقع ہے جب پارٹی کو لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ ملے گا۔ جبکہ گذشہ 10 سالوں میں کانگریس اس پوزیشن میں نہیں تھی کہ اسے یہ عہدہ حاصل ہو۔ 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ایوان کی کل نشستوں کے مطلوبہ 10 فیصد سے کم تعداد کانگریس کے پاس تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں