نریندر مودی نے تیسری مرتبہ ہندوستان کے وزیراعظم کے طور پر ریکارڈ 71 وزرا کے ساتھ حلف لیا، تلنگانہ سے کشن ریڈی اور بنڈی سنجے شامل (وزرا کی مکمل فہرست)

حیدرآباد (دکن فائلز) آج شام راشٹرپتی بھون میں حلف برداری تقریب موقع پر منعقدہ عظیم الشان اجتماع میں نریندر مودی نے تیسری مرتبہ ہندوستان کے وزیراعظم کے طور پر حلف لے لیا۔ حلف برداری تقریب میں 8,000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں دیگر ممالک کے سربراہان، معززین، صنعت کاروں اور مشہور شخصیات شامل تھیں۔

نریندر مودی کو صدر دروپدی مرمو نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ان کی کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا نے بھی اس موقع پر حلف لیا۔ اس مرتبہ ریکارڈ 71 وزراء مودی کی کابینہ میں شامل ہیں۔ مودی کی نئی حکومت میں 30 کابینی وزیر ہوں گے جبکہ 36کو جونیئر وزیر اور پانچ کو آزادانہ چارج دیا گیا تاہم ان کے محکموں کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

وزراء کی فہرست:
تلنگانہ: جی کشن ریڈی، بنڈی سنجے
آندھرا پردیش: ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی، رام موہن نائیڈو کنجراپو، سرینواس ورما
کرناٹک: نرملا سیتارامن، ایچ ڈی کماراسوامی، پرہلاد جوشی، شوبھا کرندلاجے، وی سومنا
اتر پردیش: ہردیپ سنگھ پوری، راج ناتھ سنگھ، جینت چودھری، جتن پرساد، پنکج چودھری، بی ایل ورما، انوپریہ پٹیل، کملیش پاسوان، ایس پی سنگھ بگھیل
بہار: چراغ پاسوان، گریراج سنگھ، جیتن رام مانجھی، رام ناتھ ٹھاکر، لالن سنگھ، نریانند رائے، راج بھوشن، ستیش دوبے
دہلی: ہرش ملہوترا
گجرات: امیت شاہ، ایس جے شنکر، منسکھ منڈاویہ، سی آر پاٹل، نیمو بین بمبھانیا
ہماچل پردیش: جے پی نڈا
اوڈیشہ: اشونی ویشنو، دھرمیندر پردھان، جول اورام
مہاراشٹر: پیوش گوئل، نتن گڈکری، پرتاپ راؤ جادھو، رکشا کھڈسے، رام داس اٹھاولے، مرلیدھر موہول
گوا: شریپد نائک
جموں و کشمیر: جتیندر سنگھ
مدھیہ پردیش: شیوراج سنگھ چوہان، جیوترادتیہ سندھیا، ساوتری ٹھاکر، ویریندر کمار
اروناچل پردیش: کرن رجیجو
راجستھان: گجیندر سنگھ شیخاوت، ارجن رام میگھوال، بھوپیندر یادو، بھگیرتھ چودھری
ہریانہ: ایم ایل کھٹر، راؤ اندرجیت سنگھ، کرشنا پال گوجر
کیرالہ: سریش گوپی، جارج کورین
تمل ناڈو: ایل مروگن
جھارکھنڈ: سنجے سیٹھ، اناپورنا دیوی
چھتیس گڑھ: ٹوکھان ساہو
مغربی بنگال: شانتنو ٹھاکر، سکانت مجمدار
پنجاب: رونیت سنگھ بٹو
آسام: سربانند سونووال، پابیترا مارگریتا
اتراکھنڈ: اجے ٹمٹا

اپنا تبصرہ بھیجیں