دہلی کی فتح پوری مسجد کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے انہیں فون پر دھمکی ملنے کی شکایت کی ہے۔
دہلی پولیس میں فتح پوری مسجد کے شاہی امام نے شکایت درج کرائی کہ انہیں فون پر دھمکی آمیز کال موصول ہوا ہے جس کے بعد پولیس نے اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
ڈی سی پی (نارتھ) ساگر سنگھ کے مطابق مولانا کو دھمکی پر مبنی کال کرن والے نامعلوم شخص کے خلاف دفعہ 295-A اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے لاہوری گیٹ پولیس اسیشن میں اس سلسلہ میں شکایت درج کرائی تھی۔