تلنگانہ میں گوشہ محل حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ امرناتھ حادثہ میں بال بال بچ گئے۔ راجہ سنگھ امرناتھ یاترا میں شامل تھے۔ امرناتھ یاترا کے دوران بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 15 یاتری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ علاقے میں راحت و بچاؤ کاروائی جاری ہے۔
اس حادثہ میں راجہ سنگھ بال بال بچ گئے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی حادثہ سے کچھ دیر قبل ہی مقام سے چلے گئے تھے، ان کے جانے کے کچھ دیر بعد ہی بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 15 یاتری ہلاک ہوگئے۔ راجہ سنگھ کو حکام نے سخت سیکوریٹی کے درمیان سری نگر منتقل کردیا۔
راجہ سنگھ بھڑکاؤ و متنازعہ بیانات کےلیے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ امرناتھ غار کے قریب گذشتہ روز بادل پھٹنے کے باعث سیلاب جیسی صورتحال کی وجہ سے 15 یاترا ہلاک اور دیگر 40 سے زائد یاتری لاپتہ ہیں۔ آئی جی کشمیر کے مطابق بادل پھٹنے کے نتیجہ میں چند خیمے سیلاب کی زد میں آگئے تھے۔