کالج میں حجاب پر پابندی کے خلاف غیور مسلم طالبات نے بمبئی ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا کے ممبئی میں واقع چیمبور کے این جی آچاریہ ڈی کے کالج میں حجاب پر پابندی عائد کئے جانے کے خلاف غیور مسلم طالبات نے بمبئی ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ مسلم طالبات نے کالج انتظامیہ پر مذہب کی بنیاد پر تعصب برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے حجاب پر عائد غیرقانونی پابندی کو ہٹانے کا عدالت سے مطالبہ کیا۔

طالبات نے حجاب پر پابندی کو غیر منصفانہ اور من مانی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کالج کے نئے ڈریس کوڈ کو انسان خاص کر خواتین کی پرائیویسی، وقار اور مذہبی آزادی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف بتایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں