ریل بنانے کا جنون، لڑکی نے زندگی خطرے میں ڈال دی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا کے پونے میں ایک لڑکی ریل بنانے کے جنون میں ساتھی مرد کے ایک ہاتھ کے سہارے سے بلند عمارت سے نیچے لٹک گئی۔ ویڈیا کا منظر اسپائڈر مین فلم کا نہیں ہے جہاں خاتون کے عمارت سے گر نے پر پیٹر پارکر اسے بچانے پہنچ جاتے ہیں بلکہ یہ مناظر انڈیا کے شہر پونے سے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ریل اپلوڈ کرنے کا جنون آج کل بچوں اور بڑوں کے ذہنوں پر سوار ہے، اور اس ریل کو بنانے کیلئے لوگ کسی بھی حد کو پار کرنے سے نہیں ڈرتے۔ ایسا ہی ایک انوکھا اور خوفناک اسٹنٹ سوشل میڈیا کی زینت بنا نظر آرہا ہے جس میں ایک خاتون نے محض ریل بنانے کیلئے اپنی زندگی کی بازی لگادی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی “گرفت کی طاقت” کو جانچنے کے لیے دو لوگوں نے انسٹاگرام ریل کے لیے ایک اسٹنٹ کیا، جس میں خاتون نے شخص کاصرف ایک ہاتھ پکڑ رکھا تھا اور وہ زمین سے تقریباً 100 فٹ کی بلندی پر لٹکی ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پونے کے سوامی نارائن مندر کے قریب پیش آیا جہاں دو افراد نے انسٹاگرام پر ویوز کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔ان مناظر کو کیمرے میں قید کرنے کیلئے چھت پر موجود کیمرہ مین کو کھڑا کیا گیا تھا جب کہ ایک اور شخص نے زمین سے ویڈیو شوٹ کی۔ ان منظر کو فلمانے کے دوران خاتون سمیت ہاتھ پکڑنے والے شخص نے کوئی حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کی گئی تھی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس ریل کو دیکھنے کے بعد غصے کا اظہار کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔ جبکہ ساتھ ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں