تلنگانہ انٹر ایڈوانسڈ سپلیمنٹری نتائج سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

حیدرآباد (دکن فائلز) انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا 24 جون کو اعلان کیا جائے گا۔ تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹر ایڈوانسڈ سپلیمنٹری نتائج جاری کرنے سے متعلق تمام تر تیاری مکمل کرلی ہیں۔ بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پیر کو دوپہر 2 بجے نتائج جاری کیے جائیں گے۔

تقریباً 4.5 لاکھ طلباء نے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کی تھی۔ نتائج سرکاری ویب سائٹ tgbie.cgg.gov.in، results.cgg.gov.in پر جاری کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں