کرناٹک: کبابوں میں مصنوعی رنگ کے استعمال پر پابندی عائد

حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک حکومت نے چکن، مچھلی اور دیگر گوشت کے کبابوں میں مصنوعی رنگوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ کرناٹک کے وزیر صحت دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ کبابوں میں مصنوعی رنگ استعمال کرکے انہیں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

کرناٹک حکومت نے ریاست میں سبزی اور گوشت کے کبابوں کی تیاری میں مصنوعی رنگ کےلئے آرٹیفیشل کلر کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کی صحت پر سنگین اثر پڑسکتے ہیں۔

وزیر صحت دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے پر سات سال کی قید اور 10 لاکھ روپے تک کا جرمانہ تک ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھانے کی اشیا میں مصنوعی رنگ انسانی جسم کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے اور اس کے صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں