ابھیشیک نے ویڈیو بناکر گلفشا کا گلا کاٹ دیا، ایمان کو چھوڑ کر بھگوا درندے سے محبت کرنے کا خوفناک انجام

حیدرآباد (دکن فائلز) ایک اور مسلم لڑکی کا اسلام جیسے عظیم مذہب کو چھوڑ کر مرتد ہونے پر خوفناک انجام سامنے آیا ہے جو دیگر لڑکیوں کےلئے عبرت ہے۔ کچھ بھگوا درندے مسلم لڑکیوں سے جھوٹی محبت کا دکھاوا کرکے انکے ایمان اور زندگی کو ختم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔

ایسا ہی بھگوا لو ٹریپ کا ایک واقعہ اترپردیش کے آگرہ میں پیش آیا جہاں مرتد گلفشا نے صرف پانچ سال کی محبت کی خاطر نہ صرف اپنے گھروالوں کو ناراض کیا بلکہ اس نے ایمان جیسی عظیم و بے انتہا قیمتی دولت کو بھی چھوڑ ر ایک درندے کی جھوٹی محبت کو سچ مان لیا اور وہ اپنے عاشق ابھیشیک کے ساتھ رہنے لگی۔

آخر کار ابھیشیک ٹھاکر نے اپنے دوست دیپک کے ساتھ مل کر اس کا بے دردی سے قتل کردیا۔ درندوں نے گلفشا کا گلا کاٹنے کا ویڈیو بھی بنایا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ گلفشا حاملہ ہوگئی تھی اور بچے کو جنم دینا چاہتی تھی لیکن درندے ابھیشیک کو یہ منظور نہیں تھا، وہ تو صرف اس کا استعمال کررہا تھا۔ ابھیشیک نے گلفشا کو گھومانے کے بہانے دور لے گیا اور دوست کے ساتھ ملکر مرتد لڑکی کا گلا کاٹ دیا۔

یہ واقعہ ایسی لڑکیوں کی آنکھیں کھولنے کےلئے کافی ہے جو اپنے ایمان کو چھوڑ کر درندوں کی جھوٹی محبت پر یقین کرنے کی سونچ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں