غیرآئینی حرکت! بریلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں ’جئے ہندو راشٹر‘ کا نعرہ لگادیا، اپوزیشن کا سخت احتجاج

حیدرآباد (دکن فائلز) 18ویں لوک سبھا کے لئے آج دوسرے دن ارکان کی بڑی تعداد نے حلف لیا۔ اس دوران اترپردیش کے بریلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ چھترپال سنگھ گنگوار نے حلف لینے کے بعد متنازعہ نعرہ لگایا جس کے بعد اپوزیشن کے ارکان نے ان کے نعرے کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ میں ’جے ہندو راشٹر‘ کا نعرہ لگادیا۔

https://x.com/i/status/1805567099735359536

چھترپال سنگھ گنگوار کی حرکت پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ مچ گیا اور اپوزیشن نے حلف کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کا حلف لینے کے بعد اس طرح کا نعرہ نہیں لگایا جاسکتا یہ آئین کے خلاف ہے۔

کانگریس اور سماجوادی پارٹی نے چھترپال گنگوار کے جے ہندو راشٹر بولنے پراعتراض کیا۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی، کے سی وینو گوپال اور سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو نے شدید اعتراض کیا۔ اس سے پہلے غازی آباد کے رکن پارلیمنٹ اتل گرگ نے حلف اٹھانے کے بعد آرایس ایس کے بانی کیشو بلی رام ہیڈ گیوارکی جے کہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں