اوم برلا، 18ویں لوک سبھا کے اسپیکر منتخب

حیدرآباد (دکن فائلز) این ڈی اے کے امیدوار اوم برلا نے لوک سبھا اسپیکر کے عہدہ کے لیے انتخاب جیت لیا۔ آج اوم برلا 18ویں لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر منتخب ہوئے۔ پروٹیم اسپیکر بی مہبات نے اسپیکر کے طور پر اوم برلا کے منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ایوان میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے اوم برلا کو اسپیکر کی کرسی تک پہنچایا، جس کے بعد وہ اسپیکر کی کرسی پر بیٹھے اور مسلسل دوسری بار اسپیکر کی ذمہ داری سنبھال لی۔

اوم برلا راجستھان کے کوٹا لوک سبھا حلقہ سے ایم پی منتخب ہوئے۔ وہ اس حلقہ سے مسلسل تیسری بار جیت کر ایوان میں پہنچے۔ انہوں نے 17ویں لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ پی ایم مودی اور راہل گاندھی نے اوم برلا کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں